بشریٰ انصاری کا طلاق یافتہ مردوں سے شادی کیلئے اہم مشورہ
لاہور(شوبزڈیسک) معروف اداکارہ، گلوکارہ اور میزبان بشریٰ انصاری نے طلاق یافتہ مردوں سے شادی کرنے والی لڑکیوں کو اہم مشورہ دیدیا، اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر جاری کردہ وی لاگ میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں سوچ رہی تھی کہ جو لڑکیاں ایسے مرد سے شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں جس کے بچے ہوں اور ماضی میں اس کی شادی ہو چکی ہو، انہیں یہ ضرور دیکھنا چاہیے کہ اس کی پہلی شادی کیوں ٹوٹی، یہ آپ کا حق ہے کہ آپ جانیں کہ رشتہ کیوں ختم ہوا۔
معلوم کریں کہ طلاق کی اصل وجہ کیا تھی۔ ہوسکتا ہے مسئلہ خاتون کی طرف سے ہو یا معاملات نہ بن سکے ہوں، لیکن یہ کم ہی ہوتا ہے کہ کوئی عورت بچوں کے ہوتے ہوئے آسانی سے گھر چھوڑ دے ، مردوں کے لیے نیا گھر اور نئی زندگی شروع کرنا نسبتاً آسان ہوتا ہے ۔ لڑکی کے والدین کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ مکمل تحقیق کریں کہ پہلی شادی کیوں ناکام ہوئی، خواتین کو اس معاملے کو سنجیدگی سے لینا چاہیے کیونکہ بعد میں پچھتاوے سے بہتر ہے کہ پہلے مکمل چھان بین کر لی جائے ۔