فہد مصطفیٰ کی اہلیہ کیساتھ تصاویر وائرل دوسری شادی کی افواہیں دم توڑ گئیں
لاہور(شوبزڈیسک)معروف میزبان فہد مصطفیٰ ، اہلیہ ثنا فہد اوربیٹی فاطمہ کی بیٹے موسیٰ کی دسویں سالگرہ کے موقع پر بنوائی گئیں تصاویر سوشل میڈیاپر وائرل ہوگئیں ،فہد اور ثنا نے مہمانوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں اور تقریب کے خوشگوار لمحات سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ۔
یہ تقریب اسلئے بھی توجہ کا مرکز بنی کہ ماضی میں فہد مصطفیٰ کی مبینہ دوسری شادی سے متعلق افواہیں گردش کرتی رہی ہیں۔تاہم فہد اور نہ ہی ثنا فہد نے کبھی کوئی باضابطہ بیان دیا۔