عامر خان کا اریجیت سنگھ کے گھر چار روزہ قیام
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکار عامر خان گزشتہ ہفتے گلوکار اریجیت سنگھ کے گھر گئے تھے ۔عامر خان نے انسٹاگرام پر اریجیت سنگھ کے ہمراہ اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔۔۔
جس میں اداکار کو گلوکار کے ساتھ بہت سنجیدگی سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ اریجیت! ہماری فلم ایک دن کو اپنی آواز دینے کے لیے آپ کا شکریہ۔عامر خان نے یہ بھی لکھا ہے کہ آپ، آپ کے خاندان اور آپ کی ٹیم کے ساتھ گزرے 4 دن بہت حیرت انگیز محسوس ہوئے ۔