علیزے شاہ کو انسٹاگرام پر شادی کی پیشکشوں کی بھرمار
کراچی (آئی این پی)اداکارہ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنی دو نئی پوسٹس کے ذریعے مداحوں کی بھرپور توجہ حاصل کرلی، جہاں انہیں شادی کی پیشکشوں تک کا سامنا کرنا پڑا۔
اداکارہ اپنی تازہ انسٹاگرام ریل میں ایک خوبصورت آؤٹ ڈور مقام پر مسکراتے ہوئے جلوہ گر ہوئیں، انہوں نے دیدہ زیب کروشیے سویٹر زیب تن کیا ہوا تھا جو مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ تصویر پر بھی مداحوں نے بھرپور ردعمل دیا، ایک صارف نے تو براہِ راست شادی کی پیشکش بھی کردی، ایک اور تبصرہ تھا کہ آپ میری کیوٹی ہیں۔