بالی ووڈ اداکارہ سری لیلا ڈاکٹر بن گئیں
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ سری لیلا نے اپنی میڈیکل تعلیم مکمل کر کے باضابطہ طور پر ڈاکٹر کا درجہ حاصل کرلیا۔ انہوں نے ممبئی کی ڈی وائی پٹیل یونیورسٹی سے 6 سالہ تعلیم مکمل کی، جس دوران انہوں نے فلمی کیریئر بھی جاری رکھا۔
10گریجوایشن تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں نے بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ ایک تصویر میں سری لیلا کو سٹیج پر ڈگری وصول کرتے دیکھا جا سکتا ہے ، جہاں وہ میروون رنگ کے کنوکیشن لباس میں ملبوس تھیں۔