سب چاہتے تھے ہم شادی کریں تو کرلی شادی:ہانیہ عامر
لاہور(شوبزڈیسک )اداکارہ ہانیہ عامر نے شادی کا اعلان کرکے سب کو چونکادیا۔ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں ہانیہ عامر کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ‘سب چاہتے تھے ہم(میں اور گلوکار عاصم اظہر ) شادی کرلیں تو ہم نے نقلی شادی کرلی۔
’ ایک صارف نے سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر سے پوچھا کہ ان کا نکاح سحری کے بعد ہوگا یا افطار کے بعد، جس پر ہانیہ عامر نے واضح طور پر جواب دیا کہ ‘دوپہر جمعہ’۔