اروندھتی رائے کا برلن فلم فیسٹیول میں شرکت سے انکار

 اروندھتی رائے کا برلن فلم فیسٹیول میں شرکت سے انکار

برلن (شوبزڈیسک )برلن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے جیوری چیئرمین و جرمن ہدایت کار وِم وینڈرز کے غزہ سے متعلق بیان پر معروف بھارتی مصنفہ اور بکر انعام یافتہ ادیبہ اروندھتی رائے نے احتجاجاً فیسٹیول میں شرکت سے انکار کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی مصنفہ اروندھتی رائے نے کہا ہے کہ وہ وِم وینڈرز کے بیان پر حیران اور دکھی ہیں۔

ایسے بیانات انسانیت کے خلاف جرم پر گفتگو کو روکنے کا ذریعہ بنتے ہیں اور آنکھوں کے سامنے ہونے والے جرائم کو روکنے کے لیے فنکاروں، ادیبوں اور فلم سازوں کو پوری کوشش کرنی چاہیے ۔بھارتی مصنفہ نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا ذمے دار ہے ، امریکی اور جرمن حکومتوں کے ساتھ ساتھ دیگر یورپی ممالک کی حمایت انہیں اس جنگ میں شریک بناتی ہے ۔ اگر وم وینڈرز سیاسی فلمیں بنائیں گے تو سیاست کے میدان میں داخل ہو جائیں گے جبکہ فلم ساز سیاست کا توازن اور اس کے برعکس ہوتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں