بھارتی فلم سازجو سائمن میٹنگ کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

 بھارتی فلم سازجو سائمن میٹنگ کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

ممبئی (شوبزڈیسک )جنوبی بھارت کی کناڈا فلم انڈسٹری کے معروف فلم ساز جو سائمن 80 برس کی عمر میں چل بسے ۔ سائمن میٹنگ میں شریک تھے جہاں وہ تجاویز دے رہے تھے اور مستقبل کے منصوبوں پر بات کر رہے تھے ۔

انہوں نے ایک جشن منانے کا پروگرام منعقد کرنے کی تجویز بھی دی۔میٹنگ میں موجود افراد کے مطابق میٹنگ ہال سے باہر نکلنے کے بعد وہ ایک کرسی پر بیٹھے اور اچانک گر گئے اورہسپتال میں مردہ قراردیاگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں