ژالے سرحدی کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
لاہور(این این آئی)اداکارہ و میزبان ژالے سرحدی کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ انسٹاگرام پر اداکارہ ژالے سرحدی نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے ڈائیلاگ پر لپسنگ کررہی ہیں۔
ویڈیو میں اداکارہ کہتی ہیں کہ میرا تو 14 فروری کو پلان ایکدم فکسڈ ہے ، کسی بھی جوڑے کو دیکھوں گی تو زور زور چلاؤں گی، بھائی کل والی اچھی تھی۔ژالے سرحدی نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔