ایک مرتبہ دوست کو تھپڑ مارا تو وہ بے ہوش ہوگیا:اکشے کمار
ممبئی ( آئی این پی )بولی ووڈ سپر سٹار اکشے کمار نے حال ہی میں اپنی زندگی کے ایک ایسے واقعے کا ذکر کیا جس نے انہیں شدید خوف اور پشیمانی میں مبتلا کر دیا تھا۔ اکشے کمار نے بتایا کہ ایک پارٹی میں ان کے قریبی دوست کی ایک شخص کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی۔ وہ شخص بار بار ان کے دوست کو گالیاں دے رہا تھا۔
دوست کی بار بار کی توہین برداشت نہ ہو سکی اور میں نے اس شخص کو تھپڑ مار دیا، جس کے بعد وہ بے ہوش ہوگیا۔اس لمحے اکشے کمار کو شدید خوف محسوس ہوا اور وہ دل ہی دل میں دعا کرنے لگے کہ کہیں کوئی بڑا مسئلہ نہ کھڑا ہو جائے ۔