ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹس پر حملے کی سازش نوجوان پر دہشت گردی کا الزام عائد
لاہور(شوبزڈیسک)آسٹریا کے حکام نے مشہور امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے ویانا میں ہونے والے کنسرٹ پر مبینہ حملے کی ناکام سازش میں ملوث 21 سالہ نوجوان پر دہشت گردی اور دیگر سنگین جرائم کے تحت فردِ جرم عائد کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ملزم کو گزشتہ سال 2024ء میں ویانا میں کنسرٹ سے کچھ عرصہ قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ استغاثہ کا کہنا ہے کہ ملزم مبینہ طور پر شدت پسند حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔