عابد علی سے شادی کے بعد محبت ہوئی:رابعہ عابد علی
کراچی (آئی این پی) مرحوم اداکار عابد علی کی دوسری اہلیہ سینئر اداکارہ رابعہ عابد علی نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کا فیصلہ کرنا ہم دونوں کے لیے نہایت مشکل مرحلہ تھا۔
حال ہی میں سینئر اداکارہ نے ایک پروگرام میں شادی شدہ شخص سے نکاح کے فیصلے پر تفصیل سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ چونکہ عابد علی پہلے سے شادی شدہ اور ایک خاندان کے سربراہ تھے ، اس لیے ان کے لیے یہ فیصلہ آسان نہیں تھا۔ شادی سے پہلے ہمارے درمیان صرف ایک سمجھ بوجھ تھی، مگر محبت مجھے شادی کے بعد ہوئی۔