وین ڈیزل نے پریانکا چوپڑا کو اپنی برتھ ڈے ٹوئن قرار دیدیا
لاس اینجلس (آئی این پی)ہالی ووڈ اداکار وین ڈیزل نے بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو اپنی بہترین برتھ ڈے ٹوئن قرار دیدیا ۔
ہالی ووڈ اداکار نے لاس اینجلس میں اپنی آنے والی ایکشن تھرلر فلم دی بلف کے پریمیئر پر اداکارہ پریانکا چوپڑا کی تعریفوں کے پل باندھ د ئیے ،یاد رہے کہ دونوں کا یومِ پیدائش ایک ہی دن ہے جس پر ہالی ووڈ اداکار نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو اپنی بہترین برتھ ڈے ٹوئن قرار دیا، انہوں نے کہا کہ ہمارا برتھ ڈے بھی ایک ہی ہے ، جس دوسری شخصیت کا میں سوچ سکتا ہوں وہ عظیم نیلسن منڈیلا ہیں، ہم سب دنیا کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔