جیل میں سگریٹ نوشی کیلئے جگہ مختص کی جانی چاہیے :راج پال

جیل میں سگریٹ نوشی کیلئے جگہ  مختص کی جانی چاہیے :راج پال

ممبئی (آئی این پی)بالی وڈ اداکار راج پال یادیو نے جیل میں سگریٹ نوشی کیلئے جگہ مختص کرنے کی فرمائش کردی۔

جیل سے رہائی کے بعد ضلع شاہجہاں پور میں اپنے آبائی گاؤں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راج پال یادیو نے کہا کہ جیلوں کے اندر بھی سگریٹ نوشی کیلئے مخصوص جگہ ہونی چاہیے ، جیسے کہ ریلوے سٹیشنز اور ہوائی اڈوں پر سہولیات دستیاب ہوتی ہیں۔اداکار نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جیلوں کو اصلاحی مراکز کے طور پر کام کرنا چاہیے جہاں قیدیوں کو تبدیلی کیلئے منظم مواقع فراہم کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں