ماڈلز کو لوگ سنجیدگی سے نہیں لیتے :عمر شہزاد
لاہور (آئی این پی)ماڈل و اداکار عمر شہزاد نے کہا ہے کہ اداکاروں کو اہمیت ملتی ہے لیکن ماڈلز کو لوگ سنجیدگی سے نہیں لیتے۔
ایک انٹرویو کے دوران اداکار سے یہ سوال پوچھا گیا کہ آپ کے خیال میں اداکار ہونا کیسا ہے اور ماڈل ہونا کیسا ہے ؟انہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اداکار ہونا اچھی بات ہے اور اداکاروں کو اہمیت بھی ملتی ہے لیکن ماڈلز کو لوگ زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیتے ۔انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ پاکستانی ایوارڈ شوز میں جو کچھ بھی ہوتا ہے وہ پہلے سے طے شدہ ہوتا ہے ۔