زندگی میں اتنی کامیابیاں ملیں گی سوچا نہ تھا : شبیر جان
کراچی(آئی این پی)سینئر اداکار شبیر جان نے کہا ہے کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ مجھے زندگی میں اتنی کامیابیاں ملیں گی۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا میرا ایمان ہے کہ انسان چاہے کسی بھی شعبے سے وابستہ ہو دل لگا کر محنت کرے اللہ تعالی اسے اسکی محنت کا پھل دیتے ہیں ۔ شبیر جان کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ اپنا کام محنت سے کیا ہے اور کوشش کی ہے کہ ہر پراجیکٹ میں کردار کو ایسے ادا کروں کہ اس میں حقیقت کا رنگ بھر جائے۔