رجب بٹ کا اہلیہ سے بے وفائی اور ناجائز تعلقات کا اعتراف
لاہور(شوبزڈیسک)معروف فیملی وی لاگر رجب بٹ نے اپنی اہلیہ ایمان فاطمہ کو دھوکا دینے کا اعتراف کیا، میڈیا رپورٹس اور سوشل میڈیا پر اس وقت ہلچل مچ گئی تھی۔۔۔
جب یہ خبریں سامنے آئیں کہ جب ایمان فاطمہ حاملہ تھیں اور رجب بٹ ملک سے باہر تھے تو ان کا نام انفلوئنسر فاطمہ خان کے ساتھ جوڑا جانے لگا اور ان کے مبینہ تعلقات کی خبریں وائرل ہوگئیں۔ اب رجب بٹ نے خود ایک بیان میں تسلیم کیا ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کو دھوکا دیا تھا۔ ان کے مطابق انہوں نے اس عمل پر عوامی طور پر معافی مانگی تھی اور ایمان فاطمہ نے انہیں معاف بھی کر دیا تھا۔ وہ سمجھ نہیں پائے کہ ایمان نے انہیں کیوں معاف کیا، اور ساتھ ہی یہ دعویٰ بھی کیا کہ معافی کے باوجود اہلیہ نے ان سے آئی فون 17 بھی لیا۔ اس بیان کے بعد انٹرنیٹ صارفین نے ایمان فاطمہ کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا اور بعض نے اس عمل کو مذہبی اعتبار سے قابلِ سزا قرار دیا۔