ذاتی زندگی کے مسائل سنبھال لوں گا، حامی پریشان نہ ہوں:وجے

ذاتی زندگی کے مسائل سنبھال لوں گا، حامی پریشان نہ ہوں:وجے

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکار اور سیاستدان وجے نے کہا ہے کہ وہ ذاتی زندگی کے مسائل سنبھال لیں گے ، اس معاملے میں حامی پریشان نہ ہوں۔

27 سالہ شادی شدہ زندگی کے بعد اُن کی اہلیہ سنگیتا نے عدالت میں طلاق کی درخواست دائر کی اور الزام لگایا کہ وہ ایک خاتون اداکارہ کے ساتھ ناجائز تعلق میں رہے ہیں۔اداکار وجے کو گزشتہ دنوں اداکارہ تریشا کے ساتھ ایک شادی کی تقریب میں دیکھا گیا، جس کے بعد اس معاملے نے مزید توجہ حاصل کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں