بالی ووڈ میں اپنی جگہ خود بناؤ سیف علی کا بیٹے ابراہیم کو پیغام

بالی ووڈ میں اپنی جگہ خود بناؤ  سیف علی کا بیٹے ابراہیم کو پیغام

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ سٹار سیف علی خان نے بیٹے ابراہیم کو فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ خود بنانے کا پیغام دیا ہے ۔

سیف نے بہن سوہا علی خان کے یوٹیوب چینل پر اقربا پروری کے بارے میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام ایسے لوگوں سے بہت متاثر ہوتی ہے جو بغیر کسی مضبوط یا مشہور بیک گراؤنڈ سے آتے ہیں اور مقبول ہو جاتے ہیں۔ اداکاروں کو ان کے والدین کی وجہ سے مواقع ملنا ناانصافی ہے ، اداکار نے کہا کہ میں ابراہیم کو کہتا ہوں کہ میں ہر وقت تمہارے ساتھ کھڑا نہیں رہ سکتا ،اب تمہیں اپنی جگہ خود بنانی ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں