مشرق وسطیٰ میں کشیدگی عالمی امن کیلئے خطرہ:صدرزرداری

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی عالمی امن کیلئے خطرہ:صدرزرداری

تنازعات کا حل سفارتکاری اور تحمل میں ہے ،عالمی برادری فوری اقدامات کرے آصف زرداری کایواے ای میں دوپاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار تعزیت

 اسلام آباد(آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے متحدہ عرب امارات میں میزائلوں کے ملبے سے دو پاکستانی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا ہے ۔ایک بیان میں صدرِ مملکت نے جاں بحق پاکستانی شہریوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور  ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومین کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اورکہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی عالمی امن و استحکام کے لئے خطرہ ہے ، عالمی برادری کو فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔صدر نے کہا کہ خطے میں جاری کشیدگی دیگر ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے ، تنازعات کا حل سفارتکاری اور تحمل میں ہے ،پاکستان خطے میں امن، تحمل اور بین الاقوامی قانون کے احترام کی حمایت کرتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں