مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں کا حملہ،3 فلسطینی شہید

 مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد  کاروں کا حملہ،3 فلسطینی شہید

تل ابیب(اے ایف پی)مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں کے حملے میں تین فلسطینی شہید اور سات زخمی ہو گئے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 24 سالہ ثائر فاروق حمیّل اور 57 سالہ فریح جودت حمیّل ابو فلاہ کے علاقے میں فائرنگ سے مارے گئے ، جبکہ تیسرا فلسطینی دم گھٹنے سے شہید ہوا۔ اسرائیلی فوج نے کہا واقعے کے بعد فوج اور پولیس علاقے میں تعینات کی گئی اور تحقیقات جاری ہیں۔ مغربی کنارے میں اکتوبر 2023 کے بعد سے اب تک 1043فلسطینی شہید اور 45 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں