سی آئی ڈی سے نکالے جانے پر مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا:جسویر کور

سی آئی ڈی سے نکالے جانے پر مالی  مشکلات کا سامنا کرنا پڑا:جسویر کور

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی ٹیلی ویژن کی اداکارہ جسویر کور جو ڈرامہ سیریز انوپما، سی آئی ڈی اور گنگا میں اپنے کرداروں کی وجہ سے مشہور ہوئیں، نے حال ہی میں اہم انکشاف کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں سی آئی ڈی کے اونرز نے زبردستی شو چھوڑنے پر مجبور کیا تھا،اچانک مجھے آفس بلا کر کہا گیا کہ میرا رویہ ٹھیک نہیں ہے اور میں ٹھیک طریقے سے چلتی بھی نہیں ہوں اس فیصلے کے بعد انہیں سات سال تک شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور اس دوران وہ صرف چھوٹے موٹے کردار کر کے گزارا کرتی رہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں