اداکار علی دیان والجی نے منگنی کرلی
کراچی (آئی این پی)نوجوان اداکار علی دیان والجی نے اپنی منگنی کا اعلان کردیا ’ انہوں نے اپنی قریبی دوست وجیہہ زیدی کے ساتھ منگنی کر لی ہے۔
اداکار نے سوشل میڈیا پر منگنی کی خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اب آف دی مارکیٹ آفیشل طور پر اپنی بیسٹ فرینڈ کے ساتھ جب جان لو تو جان لو۔منگنی کی سادہ مگر خوبصورت تقریب میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔تقریب کی تصاویر میں علی دیان والجی اور وجیہہ زیدی کو سادہ اور خوبصورت ملبوسات میں خوشگوار انداز میں دیکھا جا سکتا ہے ۔