عمر نہیں چھپاتی ،میں 43سال کی ہوں:مزنا وقاص
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ مزنا وقاص نے اپنی اصل عمر بتا دی۔ ایک شو میں اداکارہ نے کہا کہ میں نے اکثر خواتین کو دیکھا ہے جو اپنی عمر چھپانے کے لیے شناختی کارڈ دکھاتے وقت ہچکچاتی ہیں۔
جبکہ بعض لڑکیاں تو عمر کم ظاہر کرنے کے لیے دو شناختی کارڈ تک بنوا لیتی ہیں، لیکن میں اپنی عمر نہیں چھپاتی اور ہمیشہ سچ بتاتی ہوں۔انہوں نے بتایا کہ میری عمر 43 سال ہے ، میں 1983ء میں پیدا ہوئی تھی، خواتین کو اپنی عمر چھپانے کی ضرورت نہیں ہوتی تاہم کچھ مداحوں نے یہ بھی کہا کہ اداکارہ 50 کے قریب لگتی ہیں۔