صبا فیصل کا افطار ڈنر لک تنقید کی زد آگیا
لاہور (آئی این پی)سینئر اداکارہ صبا فیصل ایک بار پھر تنقید کی زد میں آ گئیں۔ انہوں نے اپنے بہن بھائیوں، دیگر اہلِ خانہ اور دوستوں کے لیے ایک شاندار افطار ڈنر کا انتظام کیا۔
اس موقع پر انہوں نے ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں وہ کھانا تیار کرتی اور مہمانوں کو پیش کرتی نظر آئیں۔اس موقع پر انہوں نے دوپٹہ نہیں استعمال کیا، جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے ۔ صارفین نے ان کی سٹائلنگ پر سوال اٹھا دئیے ، مداح رمضان کے مقدس مہینے میں ان کی سٹائلنگ سے ناخوش دکھائی دئیے ۔