دھریندر میں رنویر سنگھ کا کردار نہ ملنے پر اکشے کمار مایوس
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے انکشاف کیا ہے کہ وہ فلم دھریندر میں اداکار رنویر سنگھ کا کردار نہ ملنے پر افسوس محسوس کرتے ہیں۔
اکشے کمار نے یہ بات دہلی میں ایک سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہی، گفتگو کے دوران اکشے کمار نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ہدایت کار نے اس کردار کے لیے مجھے موزوں سمجھا، اسی لیے مجھے یہ فلم نہیں ملی۔انہوں نے مزید کہا کہ کبھی کبھار جب میری ملاقات رنویر سنگھ سے ہوتی ہے تو میں بھی کہتا ہوں کہ یہ ایک شاندار فلم تھی اور کاش میں اسے کرتا، فلمی دنیا میں ایسا اکثر ہوتا ہے۔