ہالی ووڈ کے ایکشن سٹار چک نورس 86 برس کی عمر میں چل بسے
لاس اینجلس(شوبزڈیسک )ایکشن فلموں کے معروف امریکی ہیرو چک نورس 86 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔
لاس اینجلس(شوبزڈیسک )ایکشن فلموں کے معروف امریکی ہیرو چک نورس 86 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ، انہیں کچھ عرصہ قبل ہنگامی صورتحال کے باعث ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔اہلِ خانہ کے مطابق چک نورس کا انتقال اچانک ہوا، چک نورس نہ صرف فلموں اور ٹی وی میں اپنے ایکشن کرداروں کے باعث مشہور تھے بلکہ مارشل آرٹس کے ماہر بھی تھے اور مارشل آرٹس کراٹے ، تائیکوانڈو، جوڈو سمیت متعدد شعبوں میں بلیک بیلٹ رکھتے تھے ۔