اپنا راستہ خود بنانا چاہتی ہوں:حریم فاروق

 اپنا راستہ خود بنانا چاہتی ہوں:حریم فاروق

کراچی (آئی این پی)اداکارہ و فلم پروڈیوسر حریم فاروق نے ٹی وی سکرین سے دوری بارے کہا کہ وہ نہیں کروں گی جو سب لوگ کررہے ہیں میں اپنا راستہ خود بنانا چاہتی ہوں ۔

 حریم فاروق سے ان کے ایک حالیہ انٹرویو میں ان کی ٹیلی ویژن سکرین پر کم کم نظر آنے کی وجہ پوچھی گئی جس پر اداکارہ کا کہنا تھاکہ وہ کامیابی کے اسی فارمولے کو نہیں اپنانا چاہتی تھیں جس پر انڈسٹری کے سبھی لوگ عمل کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ مختلف کردار کرنا چاہتی تھیں اور وہ ایسے کردار کریں گی جوکہ ان کی اداکارانہ صلاحیتوں کو چیلنج کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں