سونم کپور کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ۔سونم کپور نے انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو اپنے گھر میں ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنا دی۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہمیں اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے ۔اداکارہ نے لکھا ہے کہ ہماری فیملی بڑی ہوگئی ہے اور بیٹے کی آمد سے ہمارے دل بھی خوبصورت انداز میں بڑے ہو گئے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ وایو اپنے چھوٹے بھائی کا استقبال کرنے پر بہت خوش ہے ۔