سینئر اداکارہ صبا پرویز کو دوبارہ اسٹیج پر لانے کی کوششیں

سینئر اداکارہ صبا پرویز کو دوبارہ  اسٹیج پر لانے کی کوششیں

لاہور(این این آئی)سینئر اداکارہ صباء پرویز کو دوبارہ سٹیج پر لانے کی کوششیں شروع کر دی گئیں۔

اداکارہ صباء پرویز نے اپنے فنی کیرئیر کاآغاز سٹیج ڈراموں سے کیا تھا جس کے بعد وہ ٹی وی کی طرف آئیں اور ان کا شمار مصروف ترین اداکاراؤں کے طو رپر ہوا۔ ذرائع کے مطابق فیملی ڈراموں کے لئے انہیں دوبارہ سٹیج پر لانے کی کاوشیں شروع کی گئی ہیں تاہم اس کے لئے ابھی تک ان سے براہ راست رابطہ نہیں ہو سکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں