عمر شہزاد کا اہلیہ کیساتھ دوران طواف اظہار محبت، صارفین کی تنقید
لاہور (شوبز ڈیسک)اداکار عمر شہزاد کی اپنی اہلیہ وماڈل شانزے لودھی کے ساتھ طواف کے دوران محبت کا اظہار مداحوں کو ناگوار گزرا۔
شانزے اور عمر کو مسجد الحرام میں ایک ساتھ وقت گزارتے دیکھا گیا، جہاں وہ طواف کے دوران سر عام محبت کا اظہار کرتے بھی دکھائی دئیے ۔ ایک صارف نے لکھا ‘یہ عمرہ ہے یا ہنی مون؟ ہمیں سمجھ نہیں آ رہی۔ایک اور نے کہا کہ یہ ایک مقدس جگہ ہے ، پیرس کی سڑکیں نہیں جہاں آپ رومانس کر رہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ اس مقدس مقام کا احترام کرنا سیکھیں۔