لوگ دوسری شادی کا مشورہ دیتے ہیں:شہریار زیدی

 لوگ دوسری شادی کا مشورہ  دیتے ہیں:شہریار زیدی

کراچی (این این آئی)سینئر اداکار شہریار زیدی نے کہا ہے کہ اہلیہ کی موت زندگی کا سب سے بڑا سانحہ ہے ، اب لوگ مجھے دوسری شادی کا مشورہ دیتے ہیں۔

ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے شہریار زیدی نے بتایا کہ اہلیہ کے انتقال کے بعد میری زندگی میں شدید تنہائی آ گئی ہے ، میں لوگوں کے درمیان ہونے کے باوجود خود کو تنہا محسوس کرتا ہوں، گھر واپس جا کر گھنٹوں کمرے میں بیٹھا رہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ بعض لوگ مجھے دوبارہ شادی کا مشورہ دیتے ہیں، مگر میرے لیے کسی اور کے ساتھ ویسا تعلق قائم کرنا ممکن نہیں ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں