بھارتی اداکارہ زرین خان کی والدہ انتقال کر گئیں
ممبئی(آئی این پی)بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کی والدہ پروین خان طویل علالت کے بعد ممبئی میں انتقال کر گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اہل خانہ کی جانب سے جاری مختصر بیان میں خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری پیاری محترمہ پروین خان، جو زرین خان اور ثنا خان کی والدہ تھیں، پرسکون انداز میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔زرین خان اپنی والدہ کی طبیعت سے متعلق مداحوں کو باقاعدگی سے آگاہ کرتی رہتی تھیں اور انہوں نے فروری میں انسٹاگرام پر بتایا تھا کہ ان کی والدہ دوبارہ ہسپتال میں داخل ہیں۔