ٹائیگر شروف بھی پراپرٹی بیچنے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل
ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف بھی حالیہ دنوں میں پراپرٹی بیچنے والے اداکاروں کی فہرست کا حصہ بن گئے ہیں۔
36 سالہ ٹائیگر شروف نے پونے کے علاقے ہڈپسار میں واقع اپنا اپارٹمنٹ 8 کروڑ 87 لاکھ میں فروخت کردیا ہے ۔بھارتی میڈیار پورٹ کے مطابق اداکار کو اس پراپرٹی ڈیل سے تقریبا 18 اعشاریہ 3 فیصد کا منافع ہوا ہے ، انہوں نے یہ جائیداد مارچ 2024ء میں ساڑھے 7 کروڑ میں خریدی تھی۔