اداکارہ رمشا خان کا شادی کے فوراً بعد بڑا فیصلہ
لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ رمشا خان نے اپنی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے تمام مواد بھی ڈیلیٹ کر دیا، جس نے مداحوں کو حیران کر دیا کیونکہ ان کی بڑی فین فالوونگ ہے ۔
پوڈ کاسٹر حسان چودھری نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ رمشا خان کی سابقہ مینیجر سمرہ مسلم نے اس کی تصدیق کی ہے کہ اداکارہ نے اپنی ازدواجی زندگی پر توجہ دینے کے لیے اپنے کیریئر سے وقفہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ان کے مطابق رمشا دسمبر سے اس بارے میں سوچ رہی تھیں اور وہ کچھ عرصے تک نئے پروجیکٹس سائن نہیں کریں گی۔