بالی ووڈ اداکاروں کے بچوں کیلئے بہت ظالم :روینہ ٹنڈن
ممبئی (آئی این پی )بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کہا ہے کہ فلمی دنیا اداکاروں کے بچوں کیلئے بہت ظالم ہوتی ہے ۔
بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں روینہ ٹنڈن نے کہا کہ فلم انڈسٹری فلمی اداکاروں کے بچوں کیلئے ظالم ہے حتی کہ مشہور اداکار والدین بھی اپنے بچوں کیلئے کچھ نہیں کرسکتے ، صرف مداح ہی ہیں جو انہیں سپر سٹار بنا سکتے ہیں۔روینہ نے مزید کہا کہ سٹارز کے بچوں پر زیادہ پریشر ہوتا ہے کیونکہ انہیں کچھ توقعات پر پورا اترنا ہوتا ہے ۔ اداکارہ نے کہا اگر ان کے پاس ٹیلنٹ نہیں ہے تو آپ ان کیلئے صرف ایک فلم ہی بنا سکتے ہیں لیکن صرف ناظرین ہی ہیں جو انہیں کنگ بنا سکتے ہیں اور یہ ہی انڈسٹری میں کام آتا ہے ۔