پشاور زلمی کو بابر اعظم کی وجہ سے سپورٹ کرتی ہوں:حرا خان
لاہور(این این آئی)اداکارہ حرا خان نے کہا ہے کہ میں پشاور زلمی کو بابر اعظم کی وجہ سے سپورٹ کررہی ہوں،بابر اعظم کی مداح ہوں اور پشاور زلمی کو ان ہی کی وجہ سے سپورٹ کرتی ہوں۔
حرا خان نے کہا کہ بابر اعظم کا کم بیک ہوگیا ہے اور انہیں اب انٹرنیشنل لیول پر بھی باقی ٹیموں خاص طور پر بھارت کو دھو دینا ہے ۔مجھے ایسا لگتا ہے کہ انہیں قومی ٹیم کی کپتانی بھی ملنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ میں کرکٹ کی ڈائی ہارٹ فین ہوں جب پاکستان کے میچ ہوتے تھے تو گرین شرٹس کی جرسی پہنتی تھی ۔