اپنے وسائل میں رہیں تو اطمینان آجائیگا:نرمل شاہ

 اپنے وسائل میں رہیں تو  اطمینان آجائیگا:نرمل شاہ

لاہور(این این آئی)گلوکارہ نرمل شاہ نے کہاہے کہ لوگ کہتے ہیں کہ زندگی بہت چھوٹی ہے لیکن میرا ماننا ہے کہ ہم جینا ہی بڑی دیر سے شروع کرتے ہیں اورجب زندگی جینے کا ڈھنگ آ تا ہے تو وقت ختم ہو چکا ہوتا ہے ۔

ایک انٹر ویو میں نرمل شاہ نے کہا کہ زندگی کو گزارنا نہیں بلکہ جینا چاہیے ، آج کے دور میں انسان حالات کے بھنور کے چکر میں آ چکا ہے اور اسے دن رات کی سمجھ نہیں آتی ، میرا یہ ماننا ہے کہ انسان کے پاس جو ہے وہ اس میں خوش رہنا سیکھ لے اس کی زندگی میں خو دبخود اطمینان آ جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں