ڈرامے لڑکا لڑکی کی محبت میں پھنس گئے ہیں:ماریہ واسطی
کراچی (آئی این پی)اداکارہ اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ ہمارے اکثر ڈراموں کی کہانیاں لڑکا لڑکی کی محبت میں پھنس کر رہ گئی ہیں۔
ایک انٹرویو میں ماریہ واسطی نے کہا وہ خود کو بہت خوش نصیب سمجھتی ہیں کہ انہیں کیریئر کے آغاز میں بہت شاندار لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ ایسا کردار ہو جو پہلے نہ کیا ہو یا جس میں پرفارمنس دکھانے کا مارجن ہو۔ انہوں نے کہاکہ یہ جو کہا جاتا ہے کہ ناظرین یہ دیکھنا چاہتے ہیں اس لیے ہم یہ دکھا رہے ہیں۔ اسی وجہ سے کوئی نئی چیز نہیں بن رہی ۔