ٹام کروزکی ’’ٹاپ گن‘‘ اور اس کا سیکویل دوبارہ سینماؤں میں پیش کرنے کا اعلان
لاہور(شوبزڈیسک)ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز نے اپنی مشہور فلم سیریز ٹاپ گن کے مداحوں کو ایک بار پھر جوش میں مبتلا کر دیا ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے اعلان میں انہوں نے بتایا کہ ‘ٹاپ گن’ اور اس کا سیکویل ‘ٹاپ گن: میوریک’ محدود مدت کے لیے دوبارہ سینما گھروں میں پیش کی جائیں گی۔اداکار نے اپنی پوسٹ میں دونوں فلموں کے پوسٹرز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ فلمیں 13 مئی سے صرف ایک ہفتے کے لیے بڑی سکرین پر واپس آ رہی ہیں۔