اللّٰہ کے واسطے کراچی کی سڑکیں ٹھیک کر دیں:شگفتہ اعجاز

اللّٰہ کے واسطے کراچی کی سڑکیں ٹھیک کر دیں:شگفتہ اعجاز

لاہور(شوبزڈیسک)پی ٹی وی کے کلاسک ڈراموں میں اپنی یادگار اداکاری کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز نے ایک سوال کہ اگر آپ کو کراچی کو ایک جملے میں بیان کرنا ہو تو کیا کہیں گی۔۔۔

 کے جواب میں اداکارہ نے صرف ایک لفظ کا استعمال کیا اور کہا کہ ‘گندا’۔انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں کراچی کے بارے میں یہ اس لیے کہہ رہی ہوں کیونکہ یہ میرے دل کی بات ہے ، یہ میرا شہر ہے ، میں یہاں رہتی ہوں، اسی لیے میں نے فوراً آپ سے اس کی شکایت کی۔اداکارہ نے کہا کہ کراچی کی موجودہ صورتِ حال دیکھ کر مجھے غصہ آتا ہے ۔انہوں نے متعلقہ حکام کو اللّٰہ کا واسطہ دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کی سڑکوں کو ٹھیک کر دیں، ان کی تعمیر اور بہتری پر توجہ دیں تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں بہتر آمد و رفت کو یقینی بنایا جا سکے ۔سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد شگفتہ اعجاز کی اس رائے سے اتفاق کرتی نظر آئی، تاہم کچھ افراد نے ان کے اس واضح مؤقف کو ناپسند بھی کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں