اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی برسی کل منائی جائے گی
لاہور(شوبزڈیسک ) معروف اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی برسی 27 کل اپریل پیر کو منائی جائے گی۔
نعیم ہاشمی پاکستانی فلم انڈسٹری کے باکمال فنکار گزرے ہیں انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کلکتہ میں فلم چاندنی چوک سے کیا جبکہ تقسیم ہند کے بعد انہوں نے پاکستان میں بطور اداکار پہلی فلم انقلاب کشمیر تھی جو کہ1948ء میں ریلیز ہوئی بعد ازاں اس فلم پر پابندی لگا دی گئی تھی۔وہ نہ صرف ایک اچھے اداکار تھے بلکہ ایک کہنہ مشق شاعر،مصنف اور ہدایتکار بھی تھے ۔