احمد رندھاوا کا مشہور اداکارہ کو ڈیٹنگ کی پیشکش کرنے کا انکشاف
لاہور (آئی این پی)اداکار احمد رندھاوا نے ایک مشہور اداکارہ کو ڈیٹنگ کی پیشکش کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔
احمد رندھاوا نے ایک ویب شو میں انکشاف کیا کہ میں سکول میں ایک لڑکی کو بہت پسند کرتا تھا، وہ پورے سکول میں مشہور تھی اور عمر میں مجھ سے 2 سال بڑی تھی ،میں ان کا نام اس لیے نہیں لے رہا کیونکہ اب وہ میڈیا میں بہت مشہور ہیں ، میں نے بہت کوششوں کے بعد پیغام بھجوایا کہ میں انہیں پسند کرتا ہوں اور ڈیٹ کرنا چاہتا ہوں لیکن میری پیشکش ٹھکرا دی گئی کیونکہ وہ اس وقت سکول کے سب سے مشہور لڑکے کو ڈیٹ کر رہی تھیں۔