عظمی طاہر نے اداکار دانش تیمور کو مغرور قرار دیدیا

عظمی طاہر نے اداکار دانش  تیمور کو مغرور قرار دیدیا

کراچی (آئی این پی)اداکارہ عظمی طاہر نے اداکار دانش تیمور کو مغرور قرار دیدیا۔حال ہی میں اداکارہ نے ایک انٹرویو دیا جس دوران انہوں نے کہا کہ میں پچھلے 10 سالوں سے ڈرامہ نہیں کررہی ۔

جب ہم چھوٹے تھے اور نئے نئے انڈسٹری میں کام شروع کیا تھا تو ہمارے سینئر اپنے برابر میں کسی کو بیٹھنے تک نہیں دیتے تھے ، ابھی بھی ایسا ہی ہوتا ہے ، دانش تیمور میں تھوڑی سی میں آگئی ہے ۔اداکارہ نے مزید کہا کہ انسان کو اپنا کل یاد رکھنا چاہیے ، آپ بہت اچھے اداکار ہیں، جنہوں نے آپ کیساتھ کام کیا ہے ان سے اچھے سے بات کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں