ڈرامہ بدلنے سے پہلے ناضرین کا نظریہ بدلناضروری :صبور علی
کراچی (آئی این پی)اداکاری صبور علی نے کہا ہے کہ یکسانیت کے شکار ڈرامہ کو بدلنے سے پہلے دیکھنے والوں کا نظریہ بدلنے کی ضرورت ہے۔
ایک انٹرویو میں صبور علی نے کہا کہ یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ لوگ ہمیں منفی کردار پر برا بھلا بھی کہتے ہیں اور ان کرداروں کو پسند بھی کرتے ہیں ،صبور علی کا کہنا تھا کہ ڈرامہ کو بدلنے سے پہلے دیکھنے والوں کا نظریہ بدلنے کی ضرورت ہے کیونکہ وہ جب تک اسے قبول نہیں کریں گے ہم نئی چیز بنا ہی نہیں سکیں گے۔