بیٹے نے تیسری شادی کا کہا،والدہ مخالف تھیں:عتیقہ
کراچی (آئی این پی)سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے تیسری بار شادی کرنے کے لیے میرے بیٹے نے کہا جب کہ میری والدہ اس کے بالکل خلاف تھیں۔
ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ والدہ اسے معاشرے کی نظر میں ایک ناقابلِ قبول عمل کی حیثیت سے دیکھ رہی تھیں،میں بیٹے کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے ہچکچا رہی تھی کیونکہ میری بیٹیاں بھی اس فیصلے کے خلاف تھیں لیکن میرے بیٹے بلال نے کہا کہ آپ ان کی فکر مت کریں۔