منیب بٹ کے انسانیت بھرے انداز نے دل جیت لیے ، ویڈیو وائرل

منیب بٹ کے انسانیت بھرے انداز نے دل جیت لیے ، ویڈیو وائرل

لاہور(شوبزڈیسک)اداکار منیب بٹ کے انسانیت بھرے انداز نے دل جیت لیے ،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور مداح ان کی تعریفیں کرتے نہیں تھک رہے۔

منیب بٹ ایک مارکیٹ میں گاڑی چلا رہے تھے کہ گاڑی سٹارٹ کرتے وقت اچانک ایک شخص سے ہلکی سی ٹکر ہو گئی۔ حادثے کے فوراً بعد منیب بٹ گاڑی سے نیچے اترے اور سیدھا اس شخص کے پاس گئے ، انہوں نے ناصرف اس کی خیریت دریافت کی بلکہ اسے گلے بھی لگایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں