اشنا شاہ کے گھر جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

اشنا شاہ کے گھر جلد ننھے  مہمان کی آمد متوقع

لاہور (شوبزڈیسک) اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے گھر جلد ننھے مہمان کی آمد کا اعلان کر دیا۔

اداکارہ نے اپنے شوہر حمزہ امین کے ہمراہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خوبصورت میٹرنٹی فوٹو شوٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ہم اپنے پہلے بچے کی آمد کی منتظر ہیں، اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ سو مچ فار ایبس دس سمر اور ساتھ میں AminPartyOfThree# کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا، اس کے علاوہ انہوں نے مرد، خاتون اور بچے کی ایموجیز بھی شامل کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں