دنانیر مبین نے بولڈ لباس پر وضاحت دیدی
لاہور(شوبزڈیسک)اداکارہ دنانیر مبین نے حالیہ دنوں نوٹنگ ہل میں ایک مغربی انداز کا لباس پہنا، جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
دنانیر مبین نے اپنے دورئہ لندن کے دوران زارا برانڈ کا منی سکرٹ اور بلیزر سیٹ زیب تن کیا، تنقید بڑھنے پر دنانیر مبین نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں مکمل طور پر کور تھی اور میں نے جو ٹائٹس پہن رکھی تھیں وہ دراصل موٹی فلیس لائنڈ اسٹاکنگز تھیں، جو جلد جیسا تاثر دیتی ہیں۔