آرٹس کونسل کراچی میں آرٹس المنائی فیسٹیول 2026ء’ کا افتتاح
کراچی (شوبزڈیسک) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام 3 روزہ ‘آرٹس المنائی فیسٹیول 2026ء’ کا رنگا رنگ افتتاح کر دیا گیا۔۔۔
جبکہ سکول آف ویژول اینڈ پرفارمنگ آرٹس کے دوسرے کانووکیشن میں 55 فارغ التحصیل طلباء و طالبات میں اسناد اور اعزازات بھی تقسیم کیے گئے ۔فیسٹیول کا افتتاح معروف مزاح نگار و دانشور انور مقصود نے صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کے ہمراہ ‘المنائی آرٹ نمائش’ کا ربن کاٹ کر کیا۔